آصف زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا – اردو ٹاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے پی کے رہنما اور این اے 6نوشہرہ سے ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار باچانے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، خواجہ محمد خان ہوتی، بہرامند خان تنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ذوالفقار باچا نے کہا کہ

آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے کے پی کے عوام کو شناخت ملی۔ قوم کو نوجوان اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں قوم کو نوجوان قیادت مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط اور ان کی طاقت بنیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار باچا کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔

The post آصف زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں