آصف زرداری کا طاہر القادری سے رابطہ، عوامی تحریک کو تعاون کی یقین دہانی – اردو ٹاک

لاہور(سی پی پی )سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، شہدا کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے۔ترجمان عوامی تحریک کے مطابق

آصف زرداری اور طاہر القادری میں گزشتہ شب رابطہ ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت پہلے ہی ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ ترجمان عوامی تحرک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی احتجاج میں ہر طرح کا ساتھ دینے کا یقین دلا دیا۔

The post آصف زرداری کا طاہر القادری سے رابطہ، عوامی تحریک کو تعاون کی یقین دہانی appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں