ابٹن کے چند دن استعمال سے چہرے کی جلد کو خوبصورت اور نکھرا نکھرا بنایا جا سکتا ہے

۲۔ ابٹن

چہرے کی جلد خوبصورت اور نکھری نکھری

ابٹن
ابٹن کے چند دن استعمال سے چہرے کی جلد کو خوبصورت اور نکھرا نکھرا بنایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چہرے کی جلد کے نیچے لاکھوں خلیوں کی نئی پرت بنتی رہتی ہے۔ اور پرانے مردہ خلیے جھڑتے رہتے ہیں۔ مردہ خلیوں کی پرت اگر وقت پر جلد سے الگ نہ ہو پائے تو یہ جلد پر جم جاتی ہے۔ ایسے میں جلد بے جان دکھائی دینے لگتی ہے۔ رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے۔ جلد پر جھریاں ابھر آتی ہیں۔ جب خلیوں کو پھیلنے کی جگہ نہیں ملتی تو یہ مردہ خلیوں کے ارد گرد جمع ہو کر مہاسوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ ایسے میں ابٹن کا استعمال کیا جائے تو جلد کی خوبصورتی اور چکنائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ابٹن مردہ خلیوں کو دور کر کے جلد کو تندرست بناتا ہے۔ کیمیکل سے پاک ابٹن بازار میں عام دستیاب ہے۔ ترکیب کے مطابق اسے پانی یا دودھ میں مکس کر کے آدھے گھنٹے تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔ پھر گیلی روئی سے صاف کر کے ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔