امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمد موخرکر دیا گیا، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کر دی – اردو ٹاک

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمدموخر کردیا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کا نفاذ یکم مئی سے ہونا تھا تاہم اب ان پابندیوں کا نفاذ 11 مئی سے ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ پابندیوں کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سامنے آئی ہے

تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ نے دی ہے جس پر عمل درآمد 11 مئی 2018 تک موخر کردیا گیا ہے اس دوران دونوں ملکوں کی حکومتیں مسئلہ حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں 25 میل کے علاقے سے باہر نقل و حرکت کے لیے پاکستانی سفارتکاروں کو 5 روز پہلے امریکی حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔واضح رہے کہ رواں ماہ یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمدموخر کردیا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کا نفاذ یکم مئی سے ہونا تھا تاہم اب ان پابندیوں کا نفاذ 11 مئی سے ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ پابندیوں کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سامنے آئی ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

The post امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمد موخرکر دیا گیا، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کر دی appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.