’’اپنا گھر ٹھیک کرنے کیلئے بھی اقدامات کا آغاز‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے 7 اہم ترین ججوں کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا، ان جج صاحبان پر کتنے سنگین الزامات ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات – اردو ٹاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے

ہوئے کہا کہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا رہے ہیں، اگر ان ججز نے رقم خورد برد کی ہے تو ہائی کورٹ اس کی تحقیقات کرے گی۔ ہائی کورٹ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحقیقات کرکے ذمہ دار ججز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی رقم کیسے سرکاری خزانے سے نکل گئی، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ جناب اپنا گھر ٹھیک کرنے کے لیے یہ بہترین کیس ہے۔

The post ’’اپنا گھر ٹھیک کرنے کیلئے بھی اقدامات کا آغاز‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے 7 اہم ترین ججوں کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا، ان جج صاحبان پر کتنے سنگین الزامات ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.