ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں روپے کے تحائف ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا، مریم نواز سمیت اہم شخصیات شامل – اردو ٹاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں روپے کے تحائف ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 5 اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں رجسٹرڈ 260سیاسی اور کاروباری شخصیات نے انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنے سالانہ گوشواروں میں اربوں روپے کے گفٹ ظاہر کیے ہیں۔ گفٹ ظاہر کرنے والوں میں مریم نواز نے 70 کروڑ 20 لاکھ، علی خان ترین نے 92 کروڑ 40لاکھ، سحر خان ترین نے 28 کروڑ

30لاکھ، مہر خان ترین نے 6 کروڑ 60 لاکھ، مریم خان ترین نے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کے گفٹ ظاہر کیے ہیں رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر شیخ نے 1 کروڑ 80 لاکھ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے 1 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے تحائف ظاہر کیے ہیں کاروباری شخصیت محمد بابر منوں نے 6 کروڑ 75 لاکھ، وصال احمد منوں نے 9 کروڑ 81 لاکھ 46 ہزار، سہیل ریاض ستی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر کر رکھے ہیں۔

The post ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں روپے کے تحائف ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا، مریم نواز سمیت اہم شخصیات شامل appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.