ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد یا پھر تحریک انصاف کے ساتھ؟جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے فیصلے کا اعلان کردیا – اردو ٹاک

پشاور(این ا ین آئی) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مجلس شوریٰ نے ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی منظوری دے دی ہے ۔پشاور میں جے یو آئی س کے مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی منظوری دے دی ہے،مجلس شوریٰ نے ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا ہے،مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا

کہ ایم ایم اے کی پالیسی سے اختلاف کیا تو مولانا فضل الرحمان نے مجھے نکال دیا،مولانا فضل الرحمان بادشاہ بنے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی مرضی ہو تو اتحاد میں شامل اورنہ ہو تو اتحاد سے نکال لیتے ہیں،مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ایم ایم اے سے باہر دینی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،پی ٹی آئی اورسمیع الحق گروپ میں انتخابی اتحاد طے پا چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے کلچر کے بعض روایات کو نظر انداز کرے گی،عمران خان کی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں،اقتدار مقصد نہیں،انتخابی امور سے متعلق دیگر معاملات طے ہونا باقی ہیں

The post ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد یا پھر تحریک انصاف کے ساتھ؟جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے فیصلے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں