بچوں کی حفاظت والدین کا کام ہے، ننھی زینب کے قتل پر رانا ثنا کا غیر ذمہ دارانہ بیان، عالمی میڈیا برس پڑا، بھارتی چینلز پاکستان کا مذاق اڑاتے رہے، خصوصی نشریات چلا دیں – اردو ٹاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کی ننھی زینب کے اندوہناک قتل پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر عالمی میڈیا بھی برس پڑا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے اندوہناک قتل پر صوبائی وزیر قانو ن رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی

حفاظت کرنا والدین کا کام ہے۔ رانا ثنا کے اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر فواد چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا رانا ثنا کے اس طرح کے بیان پر پوری دنیا میں ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے کیا اس طرح کا بیان ایسی صورتحال میں دینا انہیں زیب دیتاتھا ، بھارتی میڈیا نے ان کے بیان کو لے کر آدھے آدھے گھنٹے کی نشریات کیں۔

The post بچوں کی حفاظت والدین کا کام ہے، ننھی زینب کے قتل پر رانا ثنا کا غیر ذمہ دارانہ بیان، عالمی میڈیا برس پڑا، بھارتی چینلز پاکستان کا مذاق اڑاتے رہے، خصوصی نشریات چلا دیں appeared first on JavedCh.Com.



Source link