حلف اٹھائے بغیر بھی کیاکلثوم نواز رکن اسمبلی ہیں یا نہیں آئین کیا کہتا ہے؟تحریک انصاف کو جواب مل گیا – اردو ٹاک

اسلام آباد(سی پی پی ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس

لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔

The post حلف اٹھائے بغیر بھی کیاکلثوم نواز رکن اسمبلی ہیں یا نہیں آئین کیا کہتا ہے؟تحریک انصاف کو جواب مل گیا appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں