دورہ پاکستان ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سرپرائز دیدیا،پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری  – اردو ٹاک

والنگٹن (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر نے میں مصروف ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان

کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔

The post دورہ پاکستان ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سرپرائز دیدیا،پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری  appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.