سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتوں سے مارنے والے تینوں ملزمان کو طویل انتظار کے بعد بالآخر فیصلہ سنا دیا گیا، ن لیگ کے رہنما و کارکن ناخوش – اردو ٹاک

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزم اور اس کے دو ساتھی ملزمان کی عدالت نے ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، کینٹ کچہری لاہور کی عدالت کے جج نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔  نواز شریف

پر جوتا پھینکنے کے بعد ان تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، یہ درخواست ضمانت ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے دائر کی تھی، ان ملزمان کے وکیل نے عدالت سے ان کی ضمانت کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں چار مختلف دفعات کے تحت ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔

The post سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتوں سے مارنے والے تینوں ملزمان کو طویل انتظار کے بعد بالآخر فیصلہ سنا دیا گیا، ن لیگ کے رہنما و کارکن ناخوش appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.