سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی تشریح میں معروف مصنف مائیکل ایچ ہارٹ کی کس کتاب کا حوالہ دیا ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں – اردو ٹاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی تشریح کرتے ہوئے اس بار کسی ناول کا سہارا نہیں لیا تاہم معروف مصنف مائیکل ایچ ہارٹ کی کتاب تاریخ کی سو بااثر شخصیات کا حوالہ دیا ہے کتاب تاریخ کی سو بااثر شخصیات میں مصنف نے محمد رسول اللہ کو بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرنے کی جو وجوہات بیان کی تھیں،جسٹس عمر عطا بندیال

نے اس کو اپنے فیصلے کا حصہ بنایا ہے، سپریم کورٹ نے اس بار فیصلے میں اسلامی شقوں کو بیان کر کے آئین میں لائی گئی ضیا الحق کی ترامیم کی تفصیلات بیان کی ہیں، عدالتی فیصلے میں قرآن کی آیات بھی شامل کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف میں مقرر کیاگیا دیانت داری، صداقت اورسچائی کا معیارمحمد رسول اللہ کی سنت سے اخذ کیا گیا ہے

The post سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی تشریح میں معروف مصنف مائیکل ایچ ہارٹ کی کس کتاب کا حوالہ دیا ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.