عمران خان نے میرے خلاف منفی انتخابی مہم میں حصہ لیا میئر لندن صادق خان پاکستان پہنچتے ہی کپتان پر پھٹ پڑے – اردو ٹاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد ہونے پر فخر، عمران خان نے میرے خلاف میئر کے الیکشن میں منفی مہم میں حصہ لیا، لندن کے پہلے مسلمان پاکستانی نژاد میئر صادق خان کا لاہور میںتقریب سے خطاب، پاکستان میں ہونیوالی ترقی کو قابل ستائش قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے پہلے مسلمان پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے اپنے اعزاز میں لاہور میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی ترقی قابل ستائش ہے میرے والدین پاکستانی تھے اور مجھے پاکستانی نژاد ہونے پر فخر ہے۔

برطانیہ میں ایک مسلمان وزیراعظم بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے لندن کے میئر کے انتخابات میں عمران خان کی جانب سے ان کے خلاف مہم چلانے کے حوالے سے کہا کہ میرے خلاف مہم کا حصہ بننا عمران خان کا فیصلہ تھا ، میرے خلاف منفی اور منظم مہم چلائی گئی جس میں عمران خان کا بھی حصہ تھا۔ انہوں نے پاکستان کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور یہاں کے لوگ انتہائی با صلاحیت ہیں۔ شاندار استقبال اور عوام کی جانب سے ملنے والی عزت پر پاکستان کا مشکور ہوں۔

The post عمران خان نے میرے خلاف منفی انتخابی مہم میں حصہ لیا میئر لندن صادق خان پاکستان پہنچتے ہی کپتان پر پھٹ پڑے appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں