فائر بریگیڈ کے قریب سرکاری یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل – اردو ٹاک

اسلام آباد (آن لائن) سی ڈی اے فائر بریگیڈ کے قریب سرکاری یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ، پولیس نے سید عقیل کو زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق سید عقیل ولد محمد یعقوب سکنہ سری چوک بہارکہو کو سر پر معمولی ذخم آئے جنہیں طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ذرائع کے مطابق گزشتہ شام یونیورسٹی سے گہر واپسی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی سوار پر حملہ کیا گیا آن لائن کے

استفسار پر ایس ایچ او آبپارہ انسپکٹر رانا عبد الرحمن نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے ابتدائی طور پر متاثرین کی جانب پولیس کو بیان دیا گیا ہے کہ ان کا پہلے سے کسی کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے یہ حملہ انہوں نے کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا سید عقیل ولد سید محمد یعقوب سری چوک بہارکہو اسلام آباد کے رہائشی ہے۔ سی ڈی اے فائر بریگیڈ کے قریب سرکاری یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ، پولیس نے سید عقیل کو زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے

The post فائر بریگیڈ کے قریب سرکاری یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل appeared first on JavedCh.Com.



Source link

//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js