فلم کی ناکامی کا ذمہ دار اداکارہ کی ذاتی زندگی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، رانی مکرجی – اردو ٹاک

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی نے کہا ہے کہ فلم کی ناکامی کا ذمہ دار اداکارہ کی ذاتی زندگی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ اداکارہ کا شادی شدہ ہونا یا عمر سے فلم کی ناکامی یا کامیابی کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے، فلم انڈسٹری میں اداکارہ کی عمر اور اس کا شادی شدہ

ہونا نقصان دہ مانا جاتا ہے لیکن فلم ’’ہچکی‘‘کی کامیابی سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے اور یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، جب شائقین کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی تو اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا نہیں وہ صرف فلموں سے تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں میں اپنی ذاتی زندگی میں کیا کر رہی ہوں اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونی چاہیئے۔

The post فلم کی ناکامی کا ذمہ دار اداکارہ کی ذاتی زندگی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، رانی مکرجی appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.