فورسز کا آپریشن، مولوی فضل اللہ کے 2 قریبی ساتھی ہلاک ہوگئے – اردو ٹاک

سوات(این این آئی) چارباغ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوات کے علاقے چار باغ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں

دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت اسد اور عبدالوہاب کے نام سے ہوئی جو کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے قریب ساتھی تھے ،دونوں دہشت گرد سوات آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگئے تھے۔

The post فورسز کا آپریشن، مولوی فضل اللہ کے 2 قریبی ساتھی ہلاک ہوگئے appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں