قتل کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،میں نے تو مذاق کیا تھا 15پر کال کرنیوالی عورت کا بیان،ایسی عبرتناک سزا مل گئی کہ دوبارہ ’’مذاق‘‘ نہیں کرے گی – اردو ٹاک

دریاخان (آئی این پی)بھائی کے قتل کی پولیس کو اطلاع جھوٹی نکلی پولیس کی دوڑیں کچہ نشیب میں پولیس کئی گھنٹے تک واقعہ کو تلاش کرتی رہی فون بند موبائل فون ڈیٹا سے نمبر کا سراغ لگایا گیا کال کرنے والی عورت نے مذاق میں کال کی ۔تفصیلات کیمطابق پولیس کو 15پر ایک عورت کی کال موصول ہوئی کہ کچہ نشیب سکھا شاہ میں اس کے بھائی کوقتل کردیا گیا ہے جس پر پولیس کی کئی

گاڑیاں واردات کو ٹریس کرنے کیلئے نکل پڑی لیکن کئی گھنٹے تلاش پر کچھ نہ نکلا جس نمبر سے اطلاع ہوئی وہ بند ہوگیا بعدازاں پولیس موبائل نمبرکاڈیٹا نکلوایا اور جس کے نام چل رہا تھا اس کر گھر تک پہنچ گئے جس پر پتہ چلا کہ اس گھر سے عورت نے کال کی تھی جس سے کال کاپوچھاگیا عورت نے جواب دیاکہ میں نے تو مذاق کیا ہے مبینہ طور میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،یقیناًجیل میں گزارے جانے والے وقت اور شرمندگی کے باعث خاتون آئندہ ایسا مذاق کرنے کی جرات نہیں کریں گی،جھوٹی اطلاع پر مزیدکارروائی کا بھی امکا ن ہے۔

The post قتل کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،میں نے تو مذاق کیا تھا 15پر کال کرنیوالی عورت کا بیان،ایسی عبرتناک سزا مل گئی کہ دوبارہ ’’مذاق‘‘ نہیں کرے گی appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.