مالم جبہ اراضی، ہیلی کاپٹر کیس پرویز خٹک کو لے ڈوبا نیب نے ایسا کام کر دیا کہ تبدیلی کے دعویداروں کا پول کھل گیا – اردو ٹاک

پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مالم جبہ اراضی، ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے دیئے گئے سوالنامہ پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا،وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں نیب ہیڈ کوارٹر میں تقریبا 30 سوالات کے جوابات جمع کرائے ہیں۔ ہفتہ کو نیب کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو 2 سوالنامے

دیئے گئے تھے۔ ہر سوالنامہ 15 سوالات پر مشتمل تھا۔ سوالناموں میں مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی لیز اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔ وزیراعلی پرویز خٹک کی جانب سے جمع کرائے گئے تفصیلی جوابات کی جانچ پڑتال جاری ہے اور اگر جوابات تسلی بخش نہ ہوئے تو وزیر اعلی کے خلاف ریفرنس قائم کیا جائے گا۔

The post مالم جبہ اراضی، ہیلی کاپٹر کیس پرویز خٹک کو لے ڈوبا نیب نے ایسا کام کر دیا کہ تبدیلی کے دعویداروں کا پول کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.