ناکام عاشق کا محبوبہ سے انتقام ، شادی سے انکارکی رنجش پر محبوبہ کے بیٹے کو نشانہ بنا ڈالا – اردو ٹاک

جڑانوالہ ( آ ئی این پی )ناکام عاشق نے شادی سے انکار کی رنجش پر محبوبہ کے دوسالہ بچے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 77ر۔ب لوہکے کا رہائشی عون گل مدینہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون سمیرا بی بی سے محبت کرتا تھا اور شادی سے انکار پر عون گل نے سمیرا بی بی کے 2سالہ بیٹے کیف ولد شہزاد کو قتل کرکے

اس کی نعش ریلوے کالونی سول ہسپتال فیصل آباد کے قریب پھینک دی ، سی پی او کے نوٹس پرپولیس نے اندھے قتل میں ملوث سمیر ا بی بی کے شک پر ملزم عون گل کو حراست میں لیا تو اس نے دوران تفتیش بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سمیرا بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر انکار پر بدلہ لینے کے لیے بچے کو اغواء کیا اور قتل کرکے نعش پھینک دی۔

The post ناکام عاشق کا محبوبہ سے انتقام ، شادی سے انکارکی رنجش پر محبوبہ کے بیٹے کو نشانہ بنا ڈالا appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.