نقیب قتل کیس: راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کا رکن پولیس اہلکار گرفتار – اردو ٹاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کے رکن پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور پولیس اسپیشل یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے کانسٹیبل شکیل کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل شکیل، نقیب کو قتل کرنے والی ٹیم کا رکن اور کارروائی میں شامل تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فون سی ڈی آر میں بھی ملزم کی راؤ انوار کے ساتھ موقع پر موجودگی ثابت ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے کے باوجود تین ماہ بعد بھی ملزم شکیل ملیر میں تعینات اور ڈیوٹی پر تھا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل نے جے آئی ٹی کے سامنے نقیب قتل کیس میں اہم بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

The post نقیب قتل کیس: راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کا رکن پولیس اہلکار گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.