پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے باضابطہ طورپرنواز شریف سے منسوب ریمارکس کو مسترد کر دیا،دھماکہ خیز اعلان – اردو ٹاک

لاہور ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) نے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں نواز شریف سے منسوب کیے گئے ریمارکس کو مسترد کر دیا،صدرمسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رپورٹ میں نواز شریف سے منسوب کیے گئے ریمارکس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے منسوب ریمارکس پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے ۔ نجی ٹی وی کیمطابق

اتوار کو جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے ۔ قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے تمام ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) نے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں نواز شریف سے چند ریمارکس غلط طور پر منسوب کیے گئے ۔

The post پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے باضابطہ طورپرنواز شریف سے منسوب ریمارکس کو مسترد کر دیا،دھماکہ خیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.