پیپلزپارٹی کو ایم کیو ایم کے گڑھ لیاقت آباد میں جلسہ کرنا مہنگا پڑگیا، مقامی خواتین نے پیپلز پارٹی کے پول کھول کر رکھ دیے – اردو ٹاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کو ایم کیو ایم کے گڑھ لیاقت آباد میں جلسہ کرنا مہنگا پڑگیا، علاقے کی عوام پیپلزپارٹی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ، جلسہ سے قبل مختلف مقامات پرپی پی مخالف بینئر آویزاں کیے گئے جبکہ لیاقت آباد دس نمبر پر خواتین نے پی پی مخالف بینئر اٹھاکر احتجاج کیا بینئر پر کراچی کی معاشی بدحالی کیذمہ دار پیپلزپارٹی ہے اور بھٹو زندہ ہے مرگئی عوام جیو ے جیوے پاکستان کہ نعرے درج تھے

اس موقع مظاہرین کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو پانی کی بوندبوند کے لیے ترسیا دیا ہے جبکہ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے عوام سخت تکلیف میں مبتلا ہیں اس لیے پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنا چاہیے مگر عوام کے مسائل حل کیے بغیر پیپلزپارٹی کس بنیاد پر جلسہ کررہی ہے اب جبکہ الیکشن قریب آئے ہیں تب پیپلزپارٹی کو عوام کا خیال آیا ہے پانچ سالہ دور حکمرانی میں پاکستان پیپلزپارٹی کہا ں تھی ۔

The post پیپلزپارٹی کو ایم کیو ایم کے گڑھ لیاقت آباد میں جلسہ کرنا مہنگا پڑگیا، مقامی خواتین نے پیپلز پارٹی کے پول کھول کر رکھ دیے appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.