چہرے کی کالی رنگت ختم کرنے کا طریقہ – (حیرت انگیز ٹپس)

چہرے کی کالی رنگت ختم کرنے کا طریقہ

*چہرے کی کالی رنگت ختم کرنے کا طریقہ:- کلونجی حسب ضرورت لیکر دودھ میں پیس لیں اور ہلکا سا گرم کر لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس سے چہرے کی مالش کریں۔ صبح اچھے صابن سے منہ دھو لیں۔ چہرے کی رنگت میں فرق آ جائے گا۔
* مولی کا پانی نکال لیں۔ تھوڑا سا نمک ساتھ شامل کریں۔ پھر چہرے کا مساج کریں۔ کافی فائدہ ہو گا۔
* بھاپ سے یا پانی میں گاجر ابال کر استعمال کرنے سے رنگت صاف رہتی ہے۔
* مکئی اور جو کا آٹا ہم وزن لے کر اس کو گرم پانی میں بھگو دیں۔ اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کریں۔ پھر چہرے پر ملیں۔ بعد میں ہلکے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں چار مرتبہ یہ عمل کریں۔

چہرے کی کالی رنگت

ابٹن

ابٹن کے چند دن استعمال سے چہرے کی جلد کو خوبصورت اور نکھرا نکھرا بنایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چہرے کی جلد کے نیچے لاکھوں خلیوں کی نئی پرت بنتی رہتی ہے۔ اور پرانے مردہ خلیے جھڑتے رہتے ہیں۔ مردہ خلیوں کی پرت اگر وقت پر جلد سے الگ نہ ہو پائے تو یہ جلد پر جم جاتی ہے۔ ایسے میں جلد بے جان دکھائی دینے لگتی ہے۔ رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے۔ جلد پر جھریاں ابھر آتی ہیں۔ جب خلیوں کو پھیلنے کی جگہ نہیں ملتی تو یہ مردہ خلیوں کے ارد گرد جمع ہو کر مہاسوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ ایسے میں ابٹن کا استعمال کیا جائے تو جلد کی خوبصورتی اور چکنائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ابٹن مردہ خلیوں کو دور کر کے جلد کو تندرست بناتا ہے۔ کیمیکل سے پاک ابٹن بازار میں عام دستیاب ہے۔ ترکیب کے مطابق اسے پانی یا دودھ میں مکس کر کے آدھے گھنٹے تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔ پھر گیلی روئی سے صاف کر کے ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

پاؤں کی پھٹی ایڑیوں کا علاج

* موم اور چربی برابر مقدار میں آگ میں پگھلانے کے بعد ٹھنڈی ہونے سے پہلے ایڑیوں پر لگا کر جرابیں پہن لیں۔ صبح لیپ اتار لیں۔ چند دن میں پھٹی ایڑیاں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔
* روغن زیتون اور نمک نیم گرم پانی میں ملا کر بیس منٹ کے لئے پاؤں اس پانی میں رکھیں۔ پھر پاؤں اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ پاؤں ملائم اور ایڑیاں نرم ہو جائیں گی۔