چہرے کی کالی رنگت ختم کرنے کا طریقہ

چہرے کی کالی رنگت ختم کرنے کا طریقہ

چہرے کی کالی رنگت
* کلونجی حسب ضرورت لیکر دودھ میں پیس لیں اور ہلکا سا گرم کر لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس سے چہرے کی مالش کریں۔ صبح اچھے صابن سے منہ دھو لیں۔ چہرے کی رنگت میں فرق آ جائے گا۔
* مولی کا پانی نکال لیں۔ تھوڑا سا نمک ساتھ شامل کریں۔ پھر چہرے کا مساج کریں۔ کافی فائدہ ہو گا۔
* بھاپ سے یا پانی میں گاجر ابال کر استعمال کرنے سے رنگت صاف رہتی ہے۔
* مکئی اور جو کا آٹا ہم وزن لے کر اس کو گرم پانی میں بھگو دیں۔ اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کریں۔ پھر چہرے پر ملیں۔ بعد میں ہلکے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں چار مرتبہ یہ عمل کریں۔